ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مراکش میں داعش کی بیعت کرنے والی 10خواتین گرفتار

مراکش میں داعش کی بیعت کرنے والی 10خواتین گرفتار

Tue, 04 Oct 2016 16:38:09    S.O. News Service

مراکش،4؍اکتوبر(ایس اونیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مراکش کی حکام نے دہشت گرد تنظیم دولت اسلامی داعش کی بیعت کرنے اور تنظیم کے لیے ایک نیا گروپ تشکیل دینے کی کوشش کرنے والی دس مراکشی عورتوں کو گرفتار کر کے داعشی نیٹ پھیلانے کی سازش ناکام بنا دی ہے۔ مراکش کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران داعش کی بیعت کرنے والی 10خواتین کو حراست میں لے کر شدت پسندانہ گروپ تشکیل دینے کی سازش ناکام بنا دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام خواتین کو کل سوموار کے روز مراکش کے شہروں القنطیرہ، طانطان، سیدی سلیمان، سلا اور طنجہ سے گرفتار کیا گیا۔ ان تمام کے آپس میں رابطے تھے اور وہ خواتین کو داعش میں بھرتی کرنے کی ایک مہم شروع کرنے والی تھیں۔پولیس حکام نے پکڑی گئی شدت پسند خواتین سے کیمیائی دھماکہ خیز مواد بھی قبضے میں لیا ہے۔ جس کی شدت کے بارے میں حکام تحقیقات کررہے ہیں۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ داعش کی بیعت کرنے والی خواتین مراکش میں خونی ایجنڈے پر کام کرنے کی تیاری کررہی تھیں۔ وہ بم تیار کرنے کے لیے دھماکہ خیز مواد کے حصول کی کوشش کررہی تھیں جس کے بعد ان کا ہدف مراکش کی اہم تنصیبات پر خودکش حملے کرنا تھا۔


Share: